مواد پر جائیں
6:33

سورۃ الأنعام، آیت 33

سورۃ الأنعام (سورۃ نمبر 6) · آیت 33 · پارہ 7 · صفحہ 131

سورۃ الأنعام، آیت 33

سورۃ الأنعام آیت 33 (6:33) کا ترجمہ: “ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ﻇالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔[1]” (ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

6:33

الأنعام · آیت 33

قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُۥ لَيَحْزُنُكَ ٱلَّذِى يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَٰكِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ يَجْحَدُونَ

ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ﻇالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔[1]

مترجم کے حواشی

[1] نبی (صلى الله عليه وسلم) کو کفار کی طرف اپنی تکذیب کی وجہ سے جو غم وحزن پہنچتا، اس کے ازالے اور آپ کی تسلی کے لئے فرمایا جارہا ہے کہ یہ تکذیب آپ کی نہیں۔ (آپ کو تو وہ صادق وامین مانتے ہیں) دراصل یہ آیات الٰہی کی تکذیب ہے اوریہ ایک ظلم ہے۔ جس کا وہ ارتکاب کر رہے ہیں۔ ترمذی وغیرہ کی ایک روایات میں ہے کہ ابوجہل نے ایک بار رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے کہا اے محمد! ہم تم کو نہیں بلکہ جو کچھ تم لے کر آئے ہو اس کو جھٹلاتے ہیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ترمذی کی یہ راویت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن دوسری صحیح روایات سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ کفار مکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی امانت ودیانت اور صداقت کے قائل تھے، لیکن اس کے باوجود وہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان لانے سے گریزاں رہے۔ آج بھی جو لوگ نبی (صلى الله عليه وسلم) کے حسن اخلاق، رفعت کردار اور امانت وصداقت کو تو خوب جھوم جھوم کر بیان کرتے اور اس موضوع پر فصاحت وبلاغت کے دریا بہاتے ہیں لیکن اتباع رسول (صلى الله عليه وسلم) میں وہ انقباض محسوس کرتے آپ کی بات کے مقابلے میں فقہ وقیاس اور اقوال ائمہ کو ترجیح دیتے ہیں، انہیں سوچنا چاہیئے کہ یہ کس کا کردار ہے جسے انہوں نے اپنایا ہوا ہے؟

سورۃ الأنعام [6]: 33 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0