الإسراء · آیت 17
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ ٱلْقُرُونِ مِنۢ بَعْدِ نُوحٍ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا
ہم نے نوح کے بعد بھی بہت سی قومیں ہلاک کیں[1] اور تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار اور خوب دیکھنے بھالنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی
[1] وہ بھی اسی اصول ہلاکت کے تحت ہی ہلاک ہوئیں۔
سورۃ الإسراء [17]: 17 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)