مواد پر جائیں
60:3

سورۃ الممتحنة، آیت 3

سورۃ الممتحنة (سورۃ نمبر 60) · آیت 3 · پارہ 28 · صفحہ 549

سورۃ الممتحنة، آیت 3

سورۃ الممتحنة آیت 3 (60:3) کا ترجمہ: “تمہاری قرابتیں، رشتہداریاں، اور اوﻻد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی[1] ، اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا[2] اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے.” (محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

60:3

الممتحنة · آیت 3

لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَآ أَوْلَٰدُكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٰمَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

تمہاری قرابتیں، رشتہداریاں، اور اوﻻد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی[1] ، اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا[2] اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے.

مترجم کے حواشی

[1] یعنی جس اولاد کے لیے تم کفار کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہو، یہ تمہارے کچھ کام نہیں آئے گی، پھر اس کی وجہ سے تم کافروں سے دوستی کرکے کیوں اللہ کو ناراض کرتے ہو۔ قیامت والے دن جو چیز کام آئے گی وہ تو اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت ہے، اس کا اہتمام کرو۔ [2] دوسرے معنی ہیں تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا یعنی اہل طاعت کو جنت میں اور اہل معصیت کو جہنم میں داخل کرے گا۔ بعض کہتے ہیں آپس میں جدائی کا مطلب ہے کہ ایک دوسرے سے بھاگیں گے۔ جیسے فرمایا يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (سورۂ عبس: 34) یعنی شدت ہول سے بھائی ، بھائی سے بھاگے گا۔

سورۃ الممتحنة [60]: 3 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0