مواد پر جائیں
16:5

سورۃ النحل، آیت 5

سورۃ النحل (سورۃ نمبر 16) · آیت 5 · پارہ 14 · صفحہ 267

سورۃ النحل، آیت 5

سورۃ النحل آیت 5 (16:5) کا ترجمہ: “اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں[1] اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں.” (ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

16:5

النحل · آیت 5

وَٱلْأَنْعَٰمَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں[1] اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں.

مترجم کے حواشی

[1] اسی احسان کے ساتھ دوسرے احسان کا ذکر فرمایا کہ چوپائے (اونٹ، گائے اور بکریاں) بھی اسی نے پیدا کئے، جن کے بالوں اور اون سے تم گرم کپڑے تیار کر کے گرمی حاصل کرتے ہو۔ اسی طرح ان سے دیگر منافع حاصل کرتے ہو، مثلاً ان سے دودھ حاصل کرتے ہو، ان پر سواری کرتے ہو اور سامان لادتے ہو، ان کے ذریعے ہل چلاتے اور کھیتوں کو سیراب کرتے ہو، وغیرہ وغیرہ۔

سورۃ النحل [16]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0