مواد پر جائیں
13:34

سورۃ الرعد، آیت 34

سورۃ الرعد (سورۃ نمبر 13) · آیت 34 · پارہ 13 · صفحہ 253

سورۃ الرعد، آیت 34

سورۃ الرعد آیت 34 (13:34) کا ترجمہ: “ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے[1] ، اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی زیاده سخت ہے[2]، انہیں اللہ کے غضب سے بچانے واﻻ کوئی بھی نہیں.” (محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

13:34

الرعد · آیت 34

لَّهُمْ عَذَابٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَشَقُّ وَمَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍ

ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے[1] ، اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی زیاده سخت ہے[2]، انہیں اللہ کے غضب سے بچانے واﻻ کوئی بھی نہیں.

مترجم کے حواشی

[1] اس سے مراد قتل اور اسیری ہے جو مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں ان کافروں کے حصے آتی ہے۔ [2] جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی لعنت ملامت کرنے والے جوڑے سے فرمایا تھا «إِنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الآخِرَةِ»۔ (صحيح مسلم كتاب اللعان) «دنیا کا عذاب، آخرت سے بہت ہلکا ہے » علاوہ ازیں دنیا کا عذاب (جیسا کچھ اور جتنا کچھ بھی ہو) عارضی اور فانی ہے اور آخرت کا عذاب دائمی ہے، اسے زوال و فنا نہیں، مزید برآں جہنم کی آگ، دنیا کی آگ کی نسبت 69 گنا تیز ہے، اور اس طرح دوسری چیزیں ہیں۔ اس لئے عذاب کے سخت ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے۔

سورۃ الرعد [13]: 34 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0