مواد پر جائیں
30:37

سورۃ الروم، آیت 37

سورۃ الروم (سورۃ نمبر 30) · آیت 37 · پارہ 21 · صفحہ 408

سورۃ الروم، آیت 37

سورۃ الروم آیت 37 (30:37) کا ترجمہ: “کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے کشاده روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ[1] ، اس میں بھی ان لوگوں کے لئے جو ایمان ﻻتے ہیں نشانیاں ہیں.” (ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

30:37

الروم · آیت 37

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے کشاده روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ[1] ، اس میں بھی ان لوگوں کے لئے جو ایمان ﻻتے ہیں نشانیاں ہیں.

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اپنی حکمت ومصلحت سے وہ کسی کو مال ودولت زیادہ اور کسی کوکم دیتا ہے۔ حتیٰ کہ بعض دفعہ عقل وشعور میں اور ظاہری اسباب ووسائل میں دو انسان ایک جیسے ہی محسوس ہوتے ہیں، ایک جیسا ہی کاروبار بھی شروع کرتے ہیں۔ لیکن ایک کے کاروبار کو خوب فروغ ملتا ہے اور اس کےوارے نیارے ہو جاتے ہیں، جب کہ دوسرےشخص کا کاروبار محدود ہی رہتا ہے اور اسے وسعت نصیب نہیں ہوتی۔ آخر یہ کون ہستی ہے، جس کے پاس تمام اختیارات ہیں اور وہ اس قسم کے تصرفات فرماتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ کبھی دولت فراواں کے مالک کو محتاج اور محتاج کو مال ودولت سے نواز دیتا ہے۔ یہ سب اسی ایک اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔

سورۃ الروم [30]: 37 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0