مواد پر جائیں
19:47

سورۃ مريم، آیت 47

سورۃ مريم (سورۃ نمبر 19) · آیت 47 · پارہ 16 · صفحہ 308

سورۃ مريم، آیت 47

سورۃ مريم آیت 47 (19:47) کا ترجمہ: “کہا اچھا تم پر سلام ہو[1] ، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا[2]، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے.” (محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

19:47

مريم · آیت 47

قَالَ سَلَٰمٌ عَلَيْكَ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّىٓ إِنَّهُۥ كَانَ بِى حَفِيًّا

کہا اچھا تم پر سلام ہو[1] ، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا[2]، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے.

مترجم کے حواشی

[1] یہ سلام تحیہ نہیں ہے جو ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو کرتا ہے بلکہ ترک مخاطب کا اظہار ہے جیسے «وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلامًا» (الفرقان:63)”جب بےعلم لوگ ان سے باتیں کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے“، اس میں اہل ایمان اور بندگان الٰہی کا طریقہ بتلایا گیا ہے۔ [2] یہ اس وقت کہا جب حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو مشرک کے لئے مغفرت کی دعا کرنے کی ممانعت کا علم نہیں تھا، جب یہ علم ہوا تو آپ نے دعا کا سلسلہ موقوف کر دیا (التوبہ:114)

سورۃ مريم [19]: 47 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0