مواد پر جائیں
34:54

سورۃ سبإ، آیت 54

سورۃ سبإ (سورۃ نمبر 34) · آیت 54 · پارہ 22 · صفحہ 434

سورۃ سبإ، آیت 54

سورۃ سبإ آیت 54 (34:54) کا ترجمہ: “ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا[1] جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا[2]، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.[3]” (ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

34:54

سبإ · آیت 54

وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ فِى شَكٍّ مُّرِيبٍۭ

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا[1] جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا[2]، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.[3]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی آخرت میں وہ چاہیں گے کہ ان کا ایمان قبول کرلیا جائے، عذاب سے ان کی نجات ہوجائے، لیکن ان کے درمیان اور ان کی اس خواہش کے درمیان پردہ حائل کردیا یعنی اس خواہش کو رد کردیا جائے گا۔ [2] یعنی پچھلی امتوں کا ایمان اس وقت قبول نہیں کیا گیا جب وہ عذاب کے معائنے کے بعد ایمان لائیں۔ [3] اس لئے اب معائنہ عذاب کے بعد ان کا ایمان بھی کس طرح قبول ہوسکتا ہے؟ حضرت قتادہ فرماتے ہیں ریب وشک سے بچو، جو شک کی حالت میں فوت ہوگا، اسی حالت میں اٹھے گا اور جو یقین پر مرے گا، قیامت والے دن یقین پر ہی اٹھے گا۔ (ابن کثیر)۔

سورۃ سبإ [34]: 54 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0