مواد پر جائیں
112

سورۃ الإخلاص

اخلاص · 4 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 604

سورۃ الإخلاص

سورۃ الإخلاص قرآن مجید کی 112ویں سورۃ ہے، اس میں 4 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 604 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “اخلاص” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 22 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

112:1

الإخلاص · آیت 1

قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ

آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

سورۃ Al-Ikhlas [112]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

112:2

الإخلاص · آیت 2

ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ

اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔

سورۃ Al-Ikhlas [112]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

112:3

الإخلاص · آیت 3

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ

نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔

سورۃ Al-Ikhlas [112]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

112:4

الإخلاص · آیت 4

وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ

اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔

سورۃ Al-Ikhlas [112]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الإخلاص میں کتنی آیات ہیں؟

4 آیات۔ الإخلاص قرآن کی 112ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الإخلاص کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 604 پر ہے۔

الإخلاص کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الإخلاص کا مطلب “اخلاص” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0