مواد پر جائیں
110

سورۃ النصر

نصرت · 3 آیات · مدنی · پارہ 30 · صفحہ 603

سورۃ النصر

سورۃ النصر قرآن مجید کی 110ویں سورۃ ہے، اس میں 3 آیات ہیں اور یہ مدنی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 603 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “نصرت” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 114 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

110:1

النصر · آیت 1

إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ

جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔

سورۃ An-Nasr [110]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

110:2

النصر · آیت 2

وَرَأَيْتَ ٱلنَّاسَ يَدْخُلُونَ فِى دِينِ ٱللَّهِ أَفْوَاجًا

اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اللہ کی مدد کا مطلب، اسلام اور مسلمانوں کا کفر اور کافروں پر غلبہ ہے، اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے، جو نبی (صلى الله عليه وسلم) کا مولد ومسکن تھا، لیکن کافروں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اور صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا تھا، چنانچہ جب 8 ہجری میں یہ مکہ فتح ہو گیا تو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے شروع ہوگئے، جب کہ اس سے قبل ایک ایک دو دو فرد مسلمان ہوتے تھے۔ فتح مکہ سے لوگوں پر یہ بات بالکل واضح ہوگئی کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے سچے پیغمبر ہیں اور دین اسلام دین حق ہے،جس کے بغیر اب نجات اخروی ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ نےفرمایا جب ایسا ہو تو۔

سورۃ An-Nasr [110]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

110:3

النصر · آیت 3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی یہ سمجھ لےکہ تبلیغ رسالت اور احقاق حق کا فرض، جو تیرے ذمے تھا، پورا ہو گیا اور اب تیرا دنیا سے کوچ کرنے کا مرحلہ قریب آگیا ہے، اس لئے حمد وتسبیح الٰہی اور استغفار کا خوب اہتمام کر۔ اس سے معلوم ہوا کہ زندگی کے آخری ایام میں ان چیزوں کا اہتمام کثرت سے کرنا چاہئے۔

سورۃ An-Nasr [110]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ النصر میں کتنی آیات ہیں؟

3 آیات۔ النصر قرآن کی 110ویں سورۃ ہے اور مدنی ہے۔

سورۃ النصر کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 603 پر ہے۔

النصر کے نام کا کیا مطلب ہے؟

النصر کا مطلب “نصرت” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0