مواد پر جائیں
9:80

سورۃ التوبة، آیت 80

سورۃ التوبة (سورۃ نمبر 9) · آیت 80 · پارہ 10 · صفحہ 200

سورۃ التوبة، آیت 80

سورۃ التوبة آیت 80 (9:80) کا ترجمہ: “ان کے لئے تو استغفار کر یا نہ کر۔ اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا[1] یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے کفر کیا[2] ایسے فاسق لوگوں کو رب کریم ہدایت نہیں دیتا۔[3]” (محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3))

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

9:80

التوبة · آیت 80

ٱسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَهُمْ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَٰسِقِينَ

ان کے لئے تو استغفار کر یا نہ کر۔ اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا[1] یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے کفر کیا[2] ایسے فاسق لوگوں کو رب کریم ہدایت نہیں دیتا۔[3]

مترجم کے حواشی

[1] ستر کا عدد مبالغے اور تکثیر کے لئے ہے۔ یعنی تو کتنی ہی کثرت سے ان کے لئے استغفار کر لے اللہ تعالٰی انہیں ہرگز معاف نہیں فرمائے گا۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ ستر مرتبہ سے زائد استغفار کرنے پر ان کو معافی مل جائے گی۔ [2] یہ عدم مغفرت کی علت بیان کر دی گئی ہے تاکہ لوگ کسی کی سفارش کی امید پر نہ رہیں بلکہ ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں۔ اگر یہ زاد آخرت کسی کے پاس نہیں ہوگا تو ایسے کافروں اور نافرمانوں کی کوئی شفاعت ہی نہیں کرے گا، اس لئے اللہ تعالٰی ایسے لوگوں کے لئے شفاعت کی اجازت ہی نہیں دے گا۔ [3] اس ہدایت سے مراد وہ ہدایت ہے جو انسان کو مطلوب (ایمان) تک پہنچا دیتی ہے ورنہ ہدایت بمعنی رہنمائی یعنی راستے کی نشان دہی۔ اس کا اہتمام تو دنیا میں ہر مومن و کافر کے لیے کر دیا گیا ہے «اِنَّا هَدَيْنٰهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا» (الدہر: 3) «وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ» (البلد: 10) ”اور ہم نے اس کو (خیروشر کے) کے دونوں راستے دکھا دیئے ہیں“۔

سورۃ التوبة [9]: 80 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0