مواد پر جائیں
108

سورۃ الكوثر

جنت کی نہر · 3 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 602

سورۃ الكوثر

سورۃ الكوثر قرآن مجید کی 108ویں سورۃ ہے، اس میں 3 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “جنت کی نہر” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 15 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

108:1

الكوثر · آیت 1

إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَرَ

یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] كَوْثَرٌ، کثرت سے ہے۔ اس کے معتدد معنی بیان کیے گئے ہیں۔ ابن کثیر نے (خیر کثیر) کے مفہوم کو ترجیح دی ہے کیوں کہ اس میں ایسا عموم ہے کہ جس میں دوسرے معنی بھی آجاتے ہیں۔ مثلاً صحیح احادیث میں بتلایا گیا ہے، کہ اس سے ایک نہر مراد ہےجو جنت میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو عطا کی جائے گی۔ اسی طرح بعض احادیث میں اس کا مصداق حوض بتلایا گیا ہے، جس سے اہل ایمان جنت میں جانے سے قبل نبی (صلى الله عليه وسلم) کے دست مبارک سے پانی پئیں گے۔ اس حوض میں پھر پانی اسی جنت والی نہر سے آرہا ہوگا۔ اسی طرح دنیا کی فتوحات اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کا رفع ودوام ذکر اور آخرت کا اجر وثواب، سب ہی چیزیں (خیر کثیر) میں آجاتی ہیں۔ (ابن کثیر) ۔

سورۃ Al-Kawthar [108]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

108:2

الكوثر · آیت 2

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ

پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لئے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔ مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔ نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ وخیرات جانور قربان کرنا۔ حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔

سورۃ Al-Kawthar [108]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

108:3

الكوثر · آیت 3

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ

یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] أَبْتَرُ ایسے شخص کوکہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہوجائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ابتر کہا، جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ ابتر تو نہیں، تیرے دشمن ہی ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نسل کو باقی رکھا گو اس کا سلسلہ لڑکی کی طرف سے ہی ہے۔ اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اوالاد معنوی ہی ہے، جس کی کثرت پر آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن فخر کریں گے، علاوہ ازیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر پوری دنیا میں نہایت عزت واحترام سے کیا جاتا ہے، جبکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے بغض وعناد رکھنے والے صرف صفحات تاریخ پر ہی موجود رہ گئے ہیں لیکن کسی دل میں ان کا احترام نہیں اور کسی زبان پر ان کا ذکر خیرنہیں۔

سورۃ Al-Kawthar [108]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الكوثر میں کتنی آیات ہیں؟

3 آیات۔ الكوثر قرآن کی 108ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الكوثر کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 پر ہے۔

الكوثر کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الكوثر کا مطلب “جنت کی نہر” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0