مواد پر جائیں
107

سورۃ الماعون

تھوڑی سی چیز · 7 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 602

سورۃ الماعون

سورۃ الماعون قرآن مجید کی 107ویں سورۃ ہے، اس میں 7 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “تھوڑی سی چیز” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 17 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

107:1

الماعون · آیت 1

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ

کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟[1]

مترجم کے حواشی

[1] رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو خطاب ہے اور استفہام سے مقصد اظہار تعجب ہے۔ رویت معرفت کے مفہوم میں ہے اور دین سے مراد آخرت کا حساب اور جزا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ کلام میں حذف ہے۔ اصل عبارت ہے (کیا تو نےاس شخص کو پہچانا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے؟ آیا وہ اپنی اس بات میں صحیح ہے یا غلط؟

سورۃ Al-Ma'un [107]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:2

الماعون · آیت 2

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ

یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس لئے کہ ایک توبخیل ہے۔ دوسرا، قیامت کا منکر ہے، بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کر سکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ تو وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی اہمیت ومحبت ہوگی۔ دوسرے اسے اس امر کا یقین ہو کہ اس کے بدلے میں مجھے قیامت والے دن اچھی جزا ملے گی۔

سورۃ Al-Ma'un [107]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:3

الماعون · آیت 3

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ کام بھی وہی کرے گا جس میں مذکورہ خوبیاں ہوں گی ورنہ یہ یتیم کی طرح مسکین کو بھی دھکا ہی دے گا۔

سورۃ Al-Ma'un [107]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:4

الماعون · آیت 4

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ

ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.

سورۃ Al-Ma'un [107]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:5

الماعون · آیت 5

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ

جو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں۔ یا پہلے پڑھتے رہے ہیں، پھر سست ہوگئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنون وقت میں نہیں پڑھتے، جب جی چاہتاہے پڑھ لیتے ہیں یا تاخیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیتے ہیں یا خشوع خضوع کے ساتھ نہیں پڑھتے۔ یہ سارے ہی مفہوم اس میں آجاتے ہیں، اس لئے نماز کی مذکورہ ساری ہی کوتاہیوں سے بچنا چاہئے۔ یہاں اس مقام پر ذکر کرنے سے یہ بھی واضح ہے کہ نماز میں ان کی کوتاہیوں کے مرتکب وہی لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کی جزا اور حساب کتاب پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لئے منافقین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلاةِ قَامُوا كُسَالَى يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلا قَلِيلا (النساء: 142) ۔

سورۃ Al-Ma'un [107]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:6

الماعون · آیت 6

ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ

جو ریاکاری کرتے ہیں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی ایسے لوگوں کو شیوہ یہ ہوتا ہے، کہ لوگوں کے ساتھ ہوئے تو نماز پڑھ لی، بصورت دیگر نماز پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے، یعنی صرف نمود ونمائش اور ریاکاری کے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔

سورۃ Al-Ma'un [107]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

107:7

الماعون · آیت 7

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ

اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] مَعْنٌ : شَيْءٌ قَلِيلٌ کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوٰۃ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہی ہوتی ہے، ( ڈھائی فی صد ) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سےعاریتاً مانگ لیتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ گھریلو استعمال کی چیزیں عاریتاً دے دینا اور اس میں کبیدگی محسوس نہ کرنا اچھی صفت ہے اور اس کے برعکس بخل اور کنجوسی برتنا، یہ منکرین قیامت ہی کا شیوہ ہے۔

سورۃ Al-Ma'un [107]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الماعون میں کتنی آیات ہیں؟

7 آیات۔ الماعون قرآن کی 107ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الماعون کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 پر ہے۔

الماعون کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الماعون کا مطلب “تھوڑی سی چیز” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0