مواد پر جائیں
86

سورۃ الطارق

رات کو آنے والا · 17 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 591

سورۃ الطارق

سورۃ الطارق قرآن مجید کی 86ویں سورۃ ہے، اس میں 17 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 591 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “رات کو آنے والا” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 36 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

86:1

الطارق · آیت 1

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.

سورۃ الطارق [86]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:2

الطارق · آیت 2

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

سورۃ الطارق [86]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:3

الطارق · آیت 3

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ

وه روشن ستاره ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] طارق سے کیا مراد ہے ؟ خود قرآن نے واضح کر دیا۔ روشن ستارہ طَارِقٌ، طُرُوقٌ سے ہے جس کے لغوی معنی کٹھکھٹانے کے ہیں، لیکن طارق رات کو آنے والے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ستاروں کو بھی طارق اسی لئے کہا ہے کہ یہ دن کو چھپ جاتے اور رات کو نمودار ہوتے ہیں۔

سورۃ الطارق [86]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:4

الطارق · آیت 4

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے عمل لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں، یہ انسانوں کی حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں، جیسا کہ سورۂ رعد کی آیت نمبر ۔ 11 سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی حفاظت کے لئے بھی انسان کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں، جس طرح قول وفعل لکھنے والے ہوتے ہیں۔

سورۃ الطارق [86]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:5

الطارق · آیت 5

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.

سورۃ الطارق [86]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:6

الطارق · آیت 6

خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ

وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی منی سے، جو قضائے شہوت کے بعد زور سے نکلتی ہے۔ یہی قطرۂ آب ( منی ) رحم عورت میں جاکر، اگر اللہ کا حکم ہوتا ہے تو، حمل کا باعث بنتا ہے۔

سورۃ الطارق [86]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:7

الطارق · آیت 7

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ

جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] کہا جاتا ہے کہ پیٹھ، مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک ہی پانی اس لئے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔ تَرَائِبُ، تَرِيبَةٌ کی جمع ہے، سینے کا وہ حصہ جو ہار پہننے کی جگہ ہے۔

سورۃ الطارق [86]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:8

الطارق · آیت 8

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ

بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی انسان کےمرنے کے بعد، اسےدوبارہ زندہ کرنے پر وہ قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرۂ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا۔ پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحیح قرار دیا ہے۔

سورۃ الطارق [86]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:9

الطارق · آیت 9

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ

جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی ظاہر ہو جائیں گے، کیوں کہ ان پر جزا وسزا ہوگی۔ بلکہ حدیث میں آتا ہے ہر غدر ( بدعہدی ) کرنے والے کے سرین کے پاس جھنڈا گاڑ دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی غداری ہے۔ (صحيح بخاري، كتاب الجزية، باب إثم الغادر للبر والفاجر- مسلم كتاب الجهاد، باب تحريم الغدر) مطلب یہ ہے کہ وہاں کسی کا کوئی عمل مخفی نہیں رہے گا۔

سورۃ الطارق [86]: 9 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:10

الطارق · آیت 10

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی خود انسان کے پاس اتنی قوت ہوگی کہ وہ اللہ کے عذاب سے بچ جائے، نہ کسی اور طرف سے اس کو کوئی ایسا مددگار مل سکے گا جو اسے اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔

سورۃ الطارق [86]: 10 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:11

الطارق · آیت 11

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ

بارش والے آسمان کی قسم![1]

مترجم کے حواشی

[1] رَجْعٌ کے لغوی معنی ہیں، لوٹنا پلٹنا، بارش بھی بار بار اور پلٹ پلٹ کر ہوتی ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بادل، سمندروں سے ہی پانی لیتا ہے اور پھر زمین پر لوٹا دیتا ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کہا۔ بعض کہتے ہیں بطور تفاؤل عرب بارش کو رَجْعٌ کہتے تھے تاکہ وہ بار بار ہوتی رہے۔ ( فتح القدیر ) ۔

سورۃ الطارق [86]: 11 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:12

الطارق · آیت 12

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ

اور پھٹنے والی زمین کی قسم![1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی زمین پھٹتی ہے تو اس سے پودا باہر نکلتا ہے، زمین پھٹتی ہے تو چشمہ جاری ہوتا ہے اور اسی طرح ایک دن آئے گا کہ زمین پھٹے گی، سارے مردے زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ اس لئے زمین کو پھٹنے والی اور شگاف والی کہا۔

سورۃ الطارق [86]: 12 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:13

الطارق · آیت 13

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ جواب قسم ہے، یعنی کھول کر بیان کر نے والا ہے جس سے حق اور باطل دونوں واضح ہو جاتے ہیں۔

سورۃ الطارق [86]: 13 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:14

الطارق · آیت 14

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ

یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی کھیل کود اور مذاق والی چیز نہیں ہے، هَزْلٌ، جِدٌّ ( قصد وارادہ ) کی ضد ہے ۔ یعنی ایک واضح مقصد کی حامل کتاب ہے، لہو ولعب کی طرح بےمقصد نہیں ہے۔

سورۃ الطارق [86]: 14 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:15

الطارق · آیت 15

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) جو دین حق لے کر آئے ہیں، اس کو ناکام کرنے کے لئے سازشیں کرتے ہیں، یا نبی (صلى الله عليه وسلم) کو دھوکہ اور فریب دیتے ہیں اور منہ پر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ دل میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔

سورۃ الطارق [86]: 15 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:16

الطارق · آیت 16

وَأَكِيدُ كَيْدًا

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی میں ان کی چالوں اور سازشوں سے غافل نہیں ہوں، میں بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہوں یا ان کی چالوں کا توڑ کر رہا ہوں۔ كَيْدٌ خفیہ تدبیر کو کہتے ہیں، جو برے مقصد کے لئے ہو تو بری ہے اور مقصد نیک ہو تو بری نہیں۔

سورۃ الطارق [86]: 16 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

86:17

الطارق · آیت 17

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا

تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

مترجم کے حواشی

[1] یعنی ان کے لئے تعجیل عذاب کا سوال نہ کر، بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔ رُوَيْدًا : قَلَيلا یا قَرِيبًا یہ امہال واستدراج بھی کافروں کے حق میں اللہ کی طرف سے ایک کید کی صورت ہے جیسے فرمایا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لا يَعْلَمُونَ (1) وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ ( الأعراف:182-183 ) ۔

سورۃ الطارق [86]: 17 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الطارق میں کتنی آیات ہیں؟

17 آیات۔ الطارق قرآن کی 86ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الطارق کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 591 پر ہے۔

الطارق کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الطارق کا مطلب “رات کو آنے والا” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0