مواد پر جائیں
87

سورۃ الأعلى

اعلی · 19 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 591

سورۃ الأعلى

سورۃ الأعلى قرآن مجید کی 87ویں سورۃ ہے، اس میں 19 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 591 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “اعلی” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 8 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

87:1

الأعلى · آیت 1

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔

سورۃ الأعلى [87]: 1 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:2

الأعلى · آیت 2

ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ

جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] دیکھئے سورۃ الانفطار کا حاشیہ نمبر۔ 7

سورۃ الأعلى [87]: 2 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:3

الأعلى · آیت 3

وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔

سورۃ الأعلى [87]: 3 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:4

الأعلى · آیت 4

وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ

اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] جسے جانور چرتے ہیں۔

سورۃ الأعلى [87]: 4 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:5

الأعلى · آیت 5

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی کر دیتے ہیں۔

سورۃ الأعلى [87]: 5 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:6

الأعلى · آیت 6

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] حضرت جبرائیل (عليه السلام) وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لئے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا۔ بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا۔ ( فتح القدیر ) ۔

سورۃ الأعلى [87]: 6 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:7

الأعلى · آیت 7

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ

مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سےپڑھے، خفی پست آواز سےپڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔

سورۃ الأعلى [87]: 7 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:8

الأعلى · آیت 8

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور متعدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔

سورۃ الأعلى [87]: 8 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:9

الأعلى · آیت 9

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ

تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ ( ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔

سورۃ الأعلى [87]: 9 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:10

الأعلى · آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔

سورۃ الأعلى [87]: 10 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:11

الأعلى · آیت 11

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى

(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیوں کہ ان کا کفر پر اصرار اور اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔

سورۃ الأعلى [87]: 11 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:12

الأعلى · آیت 12

ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ

جو بڑی آگ میں جائے گا.

سورۃ الأعلى [87]: 12 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:13

الأعلى · آیت 13

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

مترجم کے حواشی

[1] ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لئے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک طرح کی موت دے دے گا۔ حتیٰ کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ انبیا وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے، جس سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے پردانہ اگ آتا ہے ۔ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إثبات الشفاعة وإخراج الموحدين من النار)۔

سورۃ الأعلى [87]: 13 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:14

الأعلى · آیت 14

قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] جنہوں نے اپنے نفس کو اخلاق رذیلہ سے اور دلوں کو شرک ومعصیت کی آلودگی سے پاک کر لیا۔

سورۃ الأعلى [87]: 14 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:15

الأعلى · آیت 15

وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

سورۃ الأعلى [87]: 15 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:16

الأعلى · آیت 16

بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا

لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

سورۃ الأعلى [87]: 16 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:17

الأعلى · آیت 17

وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] کیوں کہ دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے، جب کہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔

سورۃ الأعلى [87]: 17 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:18

الأعلى · آیت 18

إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ

یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

سورۃ الأعلى [87]: 18 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

87:19

الأعلى · آیت 19

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

سورۃ الأعلى [87]: 19 · محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الأعلى میں کتنی آیات ہیں؟

19 آیات۔ الأعلى قرآن کی 87ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الأعلى کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 591 پر ہے۔

الأعلى کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الأعلى کا مطلب “اعلی” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0