مواد پر جائیں

مشکل کے وقت کی دعائیں

قرآنی آیات سے 3 دعائیں · ہر ایک کا عربی متن اور ترجمہ جائزے کا منتظر

مشکل کے وقت کی دعائیں

اس صفحے پر مشکل کے وقت کی دعائیں پر مشتمل قرآن مجید کی 3 آیات ہیں: سورۃ الأنبياء [21]: 87، سورۃ القصص [28]: 24، اور سورۃ البقرة [2]: 286۔ ہر آیت تنزیل کے عثمانی عربی متن اور QuranEnc کے اردو ترجمے کے ساتھ مکمل دکھائی گئی ہے تاکہ آپ ماخذ خود دیکھ سکیں۔ آیات کا انتخاب ابھی کسی عالم کے جائزے کا منتظر ہے۔

تازہ کاری
عربی متن
Tanzil
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

اس موضوع کی آیات MuslimSuite ٹیم نے منتخب کی ہیں اور عالم کے جائزے کی منتظر ہیں۔ آیات اور ترجمہ ماخذ سے بعینہٖ لیے گئے ہیں۔

21:87

الأنبياء · آیت 87

وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَٰضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِى ٱلظُّلُمَٰتِ أَن لَّآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ

مچھلی والے[1] (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالﺂخر وه اندھیروں[2] کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا.

مترجم کے حواشی

[1] مچھلی والے سے مراد حضرت یونس (عليه السلام) ہیں جو اپنی قوم سے ناراض ہو کر اور انہیں عذاب الٰہی کی دھمکی دے کر، اللہ کے حکم کے بغیر وہاں سے چل دیئے تھے، جس پر اللہ نے ان کی گرفت اور انہیں مچھلی کا لقمہ بنا دیا، اس کی کچھ تفصیل سورۃ یونس میں گزر چکی ہے اور کچھ سورہ صافات میں آئے گی۔ [2] ظُلُمَاتٌ, ظُلْمَةٌ کی جمع ہے بمعنی اندھیرا۔ حضرت یونس (عليه السلام) متعدد اندھیروں میں گھر گئے۔ رات کا اندھیرا، سمندر کا اندھیرا اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔

سورۃ الأنبياء [21]: 87 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

28:24

القصص · آیت 24

فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰٓ إِلَى ٱلظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّى لِمَآ أَنزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] حضرت موسیٰ (عليه السلام) اتنا لمبا سفر کرکے مصر سے مدین پہنچے تھے، کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، جب کہ سفر کی تکان اور بھوک سے نڈھال تھے۔ چنانچہ جانورو ں کو پانی پلا کر ایک درخت کے سائے تلے آکر مصروف دعا ہوگئے۔ خیر کئی چیزوں پر بولا جاتا ہے، کھانے پر، امور خیر اور عبادات پر، قوت وطاقت پر اور مال پر (ایسر التفاسیر) یہاں اس کا اطلاق کھانے پر ہوا ہے۔ یعنی میں اس وقت کھانے کا ضرورت مند ہوں۔

سورۃ القصص [28]: 24 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

2:286

البقرة · آیت 286

لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا ٱكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ وَٱعْفُ عَنَّا وَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَآ أَنتَ مَوْلَىٰنَا فَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَٰفِرِينَ

اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈاﻻ تھا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما! اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر! تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔

سورۃ البقرة [2]: 286 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

مشکل کے وقت کی دعائیں کس سورۃ اور آیت میں ہے؟

اس صفحے پر قرآن سے 3 دعائیں ہیں: سورۃ الأنبياء [21]: 87، سورۃ القصص [28]: 24، اور سورۃ البقرة [2]: 286۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے، بغیر تبدیلی کے۔

کیا دعاؤں کے اس انتخاب کا جائزہ لیا جا چکا ہے؟

ابھی نہیں۔ آیات کا انتخاب MuslimSuite ٹیم نے کیا ہے اور عالمِ دین کے جائزے کا منتظر ہے؛ آیات اور ترجمہ جوں کے توں ہیں۔

مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3