مواد پر جائیں

علم کے لیے دعائیں

قرآنی آیات سے 2 دعائیں · ہر ایک کا عربی متن اور ترجمہ جائزے کا منتظر

علم کے لیے دعائیں

اس صفحے پر علم کے لیے دعائیں پر مشتمل قرآن مجید کی 2 آیات ہیں: QS 20:114, QS 20:25–28۔ ہر آیت تنزیل کے عثمانی عربی متن اور QuranEnc کے اردو ترجمے کے ساتھ مکمل دکھائی گئی ہے تاکہ آپ ماخذ خود دیکھ سکیں۔ آیات کا انتخاب ابھی کسی عالم کے جائزے کا منتظر ہے۔

تازہ کاری
عربی متن
Tanzil
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

اس موضوع کی آیات MuslimSuite ٹیم نے منتخب کی ہیں اور عالم کے جائزے کی منتظر ہیں۔ آیات اور ترجمہ ماخذ سے بعینہٖ لیے گئے ہیں۔

20:114

طه · آیت 114

فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِٱلْقُرْءَانِ مِن قَبْلِ أَن يُقْضَىٰٓ إِلَيْكَ وَحْيُهُۥ وَقُل رَّبِّ زِدْنِى عِلْمًا

پس اللہ عالی شان واﻻ سچا اور حقیقی بادشاه[1] ہے۔ تو قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کر اس سے پہلے کہ تیری طرف جو وحی کی جاتی ہے وه پوری کی جائے[2]، ہاں یہ دعا کر کہ پروردگار! میرا علم بڑھا.[3]

مترجم کے حواشی

[1] جس کا وعدہ اور وعید حق ہے، جنت دوزخ حق ہے اور اس کی ہر بات حق ہے۔ [2] جبرائیل (عليه السلام) جب وحی لے کر آتے اور سناتے تو نبی (صلى الله عليه وسلم) بھی جلدی جلدی ساتھ ساتھ پڑھتے جاتے، کہ کہیں کچھ بھول نہ جائیں، اللہ تعالٰی نے اس سے منع فرمایا اور تاکید کی کہ غور سے، پہلے وحی کو سنیں، اس کو یاد کرانا اور دل میں بٹھا دینا ہمارا کام ہے۔ جیسا کہ سورۃ القيامۃ میں آئے گا۔ [3] یعنی اللہ تعالٰی سے زیادتی علم کی دعا فرماتے رہیں۔ اس میں علماء کے لئے بھی نصیحت ہے کہ وہ فتوٰی میں پوری تحقیق اور غور سے کام لیں، جلد بازی سے بچیں اور علم میں اضافہ کی صورتیں اختیار کرنے میں کوتاہی نہ کریں علاوہ ازیں علم سے مراد قرآن و حدیث کا علم ہے۔ قرآن میں اسی کو علم سے تعبیر کیا گیا اور ان کے حاملین کو علماء دیگر چیزوں کا علم، جو انسان کسب معاش کے لئے حاصل کرتا ہے، وہ سب فن ہیں، ہنر ہیں اور صنعت وحرفت ہیں۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) جس علم کے لئے دعا فرماتے تھے، وہ وحی و رسالت ہی کا علم ہے جو قرآن و حدیث میں محفوظ ہے، جس سے انسان کا ربط و تعلق اللہ تعالٰی کے ساتھ قائم ہوتا ہے، اس کے اخلاق و کردار کی اصلاح ہوتی اور اللہ کی رضا و عدم رضا کا پتہ چلتا ہے ایسی دعاؤں میں ایک دعا یہ ہے جو آپ پڑھا کرتے تھے۔ «اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَزِدْنِي عِلْمًا، وَالْحَمْدُ للهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»۔ ( ابن ماجه، باب الانتفاع بالعلم والعمل المقدمة)

سورۃ Taha [20]: 114 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

20:25

طه · آیت 25

قَالَ رَبِّ ٱشْرَحْ لِى صَدْرِى

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.

سورۃ Taha [20]: 25 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

20:26

طه · آیت 26

وَيَسِّرْ لِىٓ أَمْرِى

اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.

سورۃ Taha [20]: 26 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

20:27

طه · آیت 27

وَٱحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِى

اور میری زبان کی گره بھی کھول دے.

سورۃ Taha [20]: 27 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

20:28

طه · آیت 28

يَفْقَهُوا۟ قَوْلِى

تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.

سورۃ Taha [20]: 28 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

علم کے لیے دعائیں کس سورۃ اور آیت میں ہے؟

اس صفحے پر قرآن سے 2 دعائیں ہیں: QS 20:114, QS 20:25–28۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے، بغیر تبدیلی کے۔

کیا دعاؤں کے اس انتخاب کا جائزہ لیا جا چکا ہے؟

ابھی نہیں۔ آیات کا انتخاب MuslimSuite ٹیم نے کیا ہے اور عالمِ دین کے جائزے کا منتظر ہے؛ آیات اور ترجمہ جوں کے توں ہیں۔

مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3