مواد پر جائیں

والدین کے لیے دعائیں

قرآنی آیات سے 3 دعائیں · ہر ایک کا عربی متن اور ترجمہ جائزے کا منتظر

والدین کے لیے دعائیں

اس صفحے پر والدین کے لیے دعائیں پر مشتمل قرآن مجید کی 3 آیات ہیں: QS 17:24, QS 14:41, QS 71:28۔ ہر آیت تنزیل کے عثمانی عربی متن اور QuranEnc کے اردو ترجمے کے ساتھ مکمل دکھائی گئی ہے تاکہ آپ ماخذ خود دیکھ سکیں۔ آیات کا انتخاب ابھی کسی عالم کے جائزے کا منتظر ہے۔

تازہ کاری
عربی متن
Tanzil
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

اس موضوع کی آیات MuslimSuite ٹیم نے منتخب کی ہیں اور عالم کے جائزے کی منتظر ہیں۔ آیات اور ترجمہ ماخذ سے بعینہٖ لیے گئے ہیں۔

17:24

الإسراء · آیت 24

وَٱخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِى صَغِيرًا

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا[1] اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے.

مترجم کے حواشی

[1] پرندہ جب اپنے بچوں کو اپنے سایۂ شفقت میں لیتا ہے تو ان کے لئے اپنے بازو پست کر دیتا ہے، یعنی تو بھی والدین کے ساتھ اسی طرح اچھا اور پُرشفقت معاملہ کرنا اور ان کی اسی طرح کفالت کر جس طرح انہوں نے بچپن میں تیری کی۔ یا یہ معنی ہیں کہ جب پرندہ اڑنے اور بلند ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے بازو پھیلا لیتا ہے اور جب نیچے اترتا ہے تو بازؤں کو پست کر لیتا ہے۔ اس اعتبار سے بازوؤں کے پست کرنے کے معنی، والدین کے سامنے تواضع اور عاجزی کا اظہار کرنے کے ہوں گے۔

سورۃ Al-Isra [17]: 24 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

14:41

ابراهيم · آیت 41

رَبَّنَا ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ ٱلْحِسَابُ

اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش[1] اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے.

مترجم کے حواشی

[1] حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّ الله ِ ہونا واضح نہیں ہوا تھا، جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے اظہار سبکدوشی کر دیا۔ اس لئے کہ مشرکین کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔

سورۃ Ibrahim [14]: 41 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

71:28

نوح · آیت 28

رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا

اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے[1] اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا.[2]

مترجم کے حواشی

[1] کافروں کے لیے بدعا کی تو مومنین کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔ [2] یہ بددعا قیامت تک آنے والے ظالموں کے لئے ہے جس طرح مذکورہ دعا تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کے لئے ہے۔

سورۃ Nuh [71]: 28 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

والدین کے لیے دعائیں کس سورۃ اور آیت میں ہے؟

اس صفحے پر قرآن سے 3 دعائیں ہیں: QS 17:24, QS 14:41, QS 71:28۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے، بغیر تبدیلی کے۔

کیا دعاؤں کے اس انتخاب کا جائزہ لیا جا چکا ہے؟

ابھی نہیں۔ آیات کا انتخاب MuslimSuite ٹیم نے کیا ہے اور عالمِ دین کے جائزے کا منتظر ہے؛ آیات اور ترجمہ جوں کے توں ہیں۔

مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3