مواد پر جائیں

ثابت قدمی کی دعائیں

قرآنی آیات سے 3 دعائیں · ہر ایک کا عربی متن اور ترجمہ جائزے کا منتظر

ثابت قدمی کی دعائیں

اس صفحے پر ثابت قدمی کی دعائیں پر مشتمل قرآن مجید کی 3 آیات ہیں: سورۃ آل عمران [3]: 8، سورۃ البقرة [2]: 250، اور سورۃ الكهف [18]: 10۔ ہر آیت تنزیل کے عثمانی عربی متن اور QuranEnc کے اردو ترجمے کے ساتھ مکمل دکھائی گئی ہے تاکہ آپ ماخذ خود دیکھ سکیں۔ آیات کا انتخاب ابھی کسی عالم کے جائزے کا منتظر ہے۔

تازہ کاری
عربی متن
Tanzil
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

اس موضوع کی آیات MuslimSuite ٹیم نے منتخب کی ہیں اور عالم کے جائزے کی منتظر ہیں۔ آیات اور ترجمہ ماخذ سے بعینہٖ لیے گئے ہیں۔

3:8

آل عمران · آیت 8

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ ٱلْوَهَّابُ

اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے واﻻ ہے۔

سورۃ آل عمران [3]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

2:250

البقرة · آیت 250

وَلَمَّا بَرَزُوا۟ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالُوا۟ رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَٰفِرِينَ

جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ہمیں صبر دے، ﺛابت قدمی دے اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما۔[1]

مترجم کے حواشی

[1] جالوت اس دشمن قوم کا کمانڈو اور سربراہ تھا جس سے طالوت اور ان کے رفقا کا مقابلہ تھا۔ یہ قوم عمالقہ تھی جو اپنے وقت کی بڑی جنگجو اور بہادر قوم سمجھی جاتی تھی۔ ان کی اسی شہرت کے پیش نظر، عین معرکہ آرائی کے وقت اہل ایمان نے بارگاہ الٰہی میں صبروثبات اور کفر کے مقابلے میں ایمان کی فتح وکامیابی کی دعا مانگی۔ گویا مادی اسباب کے ساتھ ساتھ اہل ایمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ نصرت الٰہی کے لئے ایسے موقعوں پر بطور خاص طلبگار رہیں، جیسے جنگ بدر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے نہایت الحاح وزاری سے فتح ونصرت کی دعائیں مانگیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور مسلمانوں کی ایک نہایت قلیل تعداد کافروں کی بڑی تعداد پر غالب آئی۔

سورۃ البقرة [2]: 250 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

18:10

الكهف · آیت 10

إِذْ أَوَى ٱلْفِتْيَةُ إِلَى ٱلْكَهْفِ فَقَالُوا۟ رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ان چند نوجوانوں نے جب غار میں پناه لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راه یابی کو آسان کردے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ وہی نوجوان ہیں جنہیں اصحاب کہف کہا گیا، (تفصیل آگے آرہی ہے) انہوں نے جب اپنے دین کو بچاتے ہوئے غار میں پناہ لی تو یہ دعا مانگی۔ اصحاب کہف کے اس قصے میں نوجوانوں کے لئے بڑا سبق ہے، آج کل کے نوجوانوں کا بیشتر وقت فضولیات میں برباد ہوتا ہے اور اللہ کی طرف کوئی توجہ نہیں۔ کاش! آج کے مسلمان نوجوان اپنی جوانیوں کو اللہ کی عبادت میں صرف کریں۔

سورۃ الكهف [18]: 10 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

ثابت قدمی کی دعائیں کس سورۃ اور آیت میں ہے؟

اس صفحے پر قرآن سے 3 دعائیں ہیں: سورۃ آل عمران [3]: 8، سورۃ البقرة [2]: 250، اور سورۃ الكهف [18]: 10۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے، بغیر تبدیلی کے۔

کیا دعاؤں کے اس انتخاب کا جائزہ لیا جا چکا ہے؟

ابھی نہیں۔ آیات کا انتخاب MuslimSuite ٹیم نے کیا ہے اور عالمِ دین کے جائزے کا منتظر ہے؛ آیات اور ترجمہ جوں کے توں ہیں۔

مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3