الضحى · آیت 1
وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]
مترجم کے حواشی
[1] چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
تمام ممالک اور زبانیں
ملک کے مطابق حساب کا طریقہ، عصر کا مسلک اور ہجری تاریخ طے ہوتی ہے۔
دن کا چڑھنا · 11 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 596
سورۃ الضحى قرآن مجید کی 93ویں سورۃ ہے، اس میں 11 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 596 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “دن کا چڑھنا” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 11 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔
قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]
[1] چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]
[1] سَجَى کے معنی ہیں سکن، جب ساکن ہو جائے۔ یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہر چیز ساکن ہو جاتی ہے۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]
[1] جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ
یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]
[1] یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]
[1] اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے۔ اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ
کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]
[1] یعنی باپ کے سہارے سے بھی تو محروم تھا، ہم نے تیری دست گیری اور چارہ سازی کی۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ
اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]
[1] یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ
اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]
[1] تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]
[1] بلکہ اس کے ساتھ نرمی واحسان کا معاملہ کر۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 9 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]
[1] یعنی اس سے سختی اور تکبر نہ کر، اور نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کر۔ بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 10 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]
[1] یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔
سورۃ Ad-Duhaa [93]: 11 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
11 آیات۔ الضحى قرآن کی 93ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔
پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 596 پر ہے۔
الضحى کا مطلب “دن کا چڑھنا” ہے۔
عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔
عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل
ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3
پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0