مواد پر جائیں
94

سورۃ الشرح

تسکین · 8 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 596

سورۃ الشرح

سورۃ الشرح قرآن مجید کی 94ویں سورۃ ہے، اس میں 8 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 596 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “تسکین” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 12 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

94:1

الشرح · آیت 1

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] گزشتہ سورت میں تین انعامات کا ذکر تھا، اس سورت میں مزید تین احسانات جتلائے جا رہے ہیں۔ سینہ کھول دینا، ان میں پہلا ہے۔ اس کا مطلب ہے سینے کا منور اور فراخ ہو جانا، تاکہ حق واضح بھی ہو جائے اور دل میں سما بھی جائے۔ اسی مفہوم میں قرآن کریم کی یہ آیت فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلإِسْلامِ (سورة الأنعام: 125 ) ”جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت سے نوازنے کا ارادہ کرے۔ اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے“۔ یعنی وہ اسلام کو دین حق کے طور پرپہچان بھی لیتا ہے اور اسے قبول بھی کر لیتا ہے۔ اس شرح صدر میں وہ شق صدر بھی آجاتا ہے جو معتبر روایات کی رو سے دو مرتبہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا کیا گیا۔ ایک مرتبہ بچپن میں، جب کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) عمر کے چوتھے سال میں تھے۔ حضرت جبرائیل (عليه السلام) آئے اور انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا دل چیرا اور اس سے وہ حصہ شیطانی نکال دیا جو ہر انسان کے اندر ہے، پھر اسے دھوکر بند کر دیا، ( صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب الإسراء) دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر۔ اس موقعے پر آپ (صلى الله عليه وسلم) کا سینہ مبارک چاک کرکے دل نکالا گیا، اسے آپ زمزم سے دھوکر اپنی جگہ رکھ دیا گیااور اسےایمان وحکمت سے بھر دیا گیا۔ (صحيحين، أبواب المعراج وكتاب الصلاة) ۔

سورۃ الشرح [94]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:2

الشرح · آیت 2

وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ

اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ بوجھ نبوت سے قبل چالیس سالہ دور زندگی سے متعلق ہے۔ اس دور میں اگرچہ اللہ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو گناہوں سے محفوظ رکھا، کسی بت کے سامنے آپ (صلى الله عليه وسلم) سجدہ ریز نہیں ہوئے، کبھی شراب نوشی نہیں کی اور بھی دیگر برائیوں سے دامن کش رہے، تاکہ معروف معنوں میں اللہ کی عبادت واطاعت کا نہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کو علم تھا نہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے کی۔ اس لئے آپ (صلى الله عليه وسلم) کے دل ودماغ پر اس چالیس سالہ عدم عبادت وعدم اطاعت کا بوجھ تھا، جو حقیقت میں تو نہیں تھا، لیکن آپ (صلى الله عليه وسلم) کے احساس وشعور نے اسے بوجھ بنا رکھا تھا۔ اللہ نے اسے اتار دینے کا اعلان فرما کر آپ (صلى الله عليه وسلم) پر احسان فرمایا۔ یہ گویا وہی مفہوم ہے جو لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ (سورة الفتح) کا ہے۔ بعض کہتے ہیں، یہ نبوت کا بوجھ تھا، جسے اللہ نے ہلکا کر دیا، یعنی اس راہ کی مشکلات برداشت کرنے کا حوصلہ اور تبلیغ ودعوت میں آسانیاں پیدا فرما دیں۔

سورۃ الشرح [94]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:3

الشرح · آیت 3

ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.

سورۃ الشرح [94]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:4

الشرح · آیت 4

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی جہاں اللہ کا نام آتا ہے وہیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا نام بھی آتا ہے۔ مثلاً اذان، نماز اور دیگر بہت سے مقامات پر، گزشتہ کتابوں میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا تذکرہ اور صفات کی تفصیل ہے، فرشتوں میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر خیر ہے، آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا اور اپنی اطاعت کے ساتھ ساتھ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت کا بھی حکم دیا، وغیرہ ۔

سورۃ الشرح [94]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:5

الشرح · آیت 5

فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا

پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.

سورۃ الشرح [94]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:6

الشرح · آیت 6

إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے لئے اور صحابہ (رضي الله عنهم) کے لئے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت وآسانی سے نوازے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، جسے ساری دنیا جانتی ہے۔

سورۃ الشرح [94]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:7

الشرح · آیت 7

فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ

پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی نماز سے، یا تبلیغ سے یا جہاد سے، تو دعا میں محنت کر، یا اتنی عبادت کر کہ تو تھک جائے۔

سورۃ الشرح [94]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

94:8

الشرح · آیت 8

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب

اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اسی سے جنت کی امید رکھ، اسی سے اپنی حاجتیں طلب کر اور تمام معاملات میں اسی پر اعتماد اور بھروسہ رکھ۔

سورۃ الشرح [94]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الشرح میں کتنی آیات ہیں؟

8 آیات۔ الشرح قرآن کی 94ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الشرح کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 596 پر ہے۔

الشرح کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الشرح کا مطلب “تسکین” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0