مواد پر جائیں
103

سورۃ العصر

زمانہ · 3 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 601

سورۃ العصر

سورۃ العصر قرآن مجید کی 103ویں سورۃ ہے، اس میں 3 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 601 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “زمانہ” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 13 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

103:1

العصر · آیت 1

وَٱلْعَصْرِ

زمانے کی قسم.[1]

مترجم کے حواشی

[1] زمانے سے مراد، شب وروز کی یہ گردش اور ان کا ادل بدل کر آنا ہے۔ رات آتی ہے تو اندھیرا چھا جاتاہے اور دن طلوع ہوتا ہے تو ہرچیز روشن ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کبھی رات لمبی، دن چھوٹا ور کبھی دن لمبا، رات چھوٹی ہو جاتی ہے۔ یہی مرور ایام، زمانہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور کاریگری پر دلالت کرتا ہے۔ اسی لئے رب نے اس کی قسم کھائی ہے۔ یہ پہلے بتلایا جا چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم کھا سکتا ہے لیکن انسانوں کے لئے اللہ کی قسم کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔

سورۃ العصر [103]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

103:2

العصر · آیت 2

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍ

بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔

سورۃ العصر [103]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

103:3

العصر · آیت 3

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل[1] کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی[2] اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی.[3]

مترجم کے حواشی

[1] ہاں اس خسارے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جو ایمان اور عمل صالح کے جامع ہیں، کیوں کہ ان کی زندگی چاہے جیسی بھی گزری ہو، موت کے بعد وہ بہرحال ابدی نعمتوں اور جنت کی پرآسائش زندگی سے بہرہ ور ہوں گے۔ آگے اہل ایمان کی مزید صفات کا تذکرہ ہے۔ [2] یعنی اللہ کی شریعت کی پابندی اور محرمات ومعاصی سے اجتناب کی تلقین۔ [3] یعنی مصائب وآلام پرصبر، احکام وفرائض شریعت پر عمل کرنے میں صبر، معاصی سے اجتناب پر صبر، لذات وخواہشات کی قربانی پر صبر، صبر بھی اگرچہ تواصی بالحق میں شامل ہے، تاہم اسے خصوصیت سےالگ ذکر کیا گیا، جس سے اسکا شرف وفضل اور خصال حق میں اس کا ممتاز ہونا واضح ہے۔

سورۃ العصر [103]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ العصر میں کتنی آیات ہیں؟

3 آیات۔ العصر قرآن کی 103ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ العصر کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 601 پر ہے۔

العصر کے نام کا کیا مطلب ہے؟

العصر کا مطلب “زمانہ” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0