مواد پر جائیں
102

سورۃ التكاثر

کثرت · 8 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 600

سورۃ التكاثر

سورۃ التكاثر قرآن مجید کی 102ویں سورۃ ہے، اس میں 8 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 600 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “کثرت” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 16 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

102:1

التكاثر · آیت 1

أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔ تَكَاثُرٌ، زیادتی کی خواہش۔ یہ عام ہے۔ مال، اولاد، اعوان وانصار اور خاندان وقبیلہ وغیرہ، سب کو شامل ہے۔ ہر وہ چیز، جس کی کثرت انسان کو محبوب ہو اور کثرت کے حصول کی کوشش وخواہش اسے اللہ کے احکام اور آخرت سے غافل کر دے۔ یہاں اللہ تعالیٰ انسان کی اسی کمزوری کو بیان کر رہا ہے، جس میں انسانوں کی اکثریت ہر دور میں مبتلا رہی ہے۔

سورۃ At-Takathur [102]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:2

التكاثر · آیت 2

حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ

یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس کا مطلب ہے کہ حصول کثرت کے لئے محنت کرتے کرتے، تمہیں موت آگئی، اور تم قبروں میں جا پہنچے۔

سورۃ At-Takathur [102]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:3

التكاثر · آیت 3

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ

ہرگز نہیں[1] تم عنقریب معلوم کر لو گے.

مترجم کے حواشی

[1] یعنی تم جس تکاثر وتفاخر میں ہو، یہ صحیح نہیں۔

سورۃ At-Takathur [102]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:4

التكاثر · آیت 4

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ

ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس کا انجام عنقریب تم جان لو گے، یہ بطور تاکید دو مرتبہ فرمایا۔

سورۃ At-Takathur [102]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:5

التكاثر · آیت 5

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ

ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب ہے کہ اگر تم اس سے غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو، جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقیناً اس تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔

سورۃ At-Takathur [102]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:6

التكاثر · آیت 6

لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ

تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ قسم محذوف کا جواب ہے یعنی اللہ کی قسم تم جہنم ضرور دیکھو گے یعنی اس کی سزا بھگتو گے۔

سورۃ At-Takathur [102]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:7

التكاثر · آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ

اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] پہلا دیکھنا دور سے ہوگا، یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لئے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔

سورۃ At-Takathur [102]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

102:8

التكاثر · آیت 8

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہوں گی۔ جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن وصحت، مال ودولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں، یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا۔ بعض کہتے ہیں، ہر ایک سے ہی ہوگا کیوں کہ محض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کی ہدایت کے مطابق کیا ہوگا، وہ سوال کے باوجود عذاب سے محفوظ رہیں گے ، اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا، وہ دھر لیے جائیں گے۔

سورۃ At-Takathur [102]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ التكاثر میں کتنی آیات ہیں؟

8 آیات۔ التكاثر قرآن کی 102ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ التكاثر کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 600 پر ہے۔

التكاثر کے نام کا کیا مطلب ہے؟

التكاثر کا مطلب “کثرت” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0