مواد پر جائیں
104

سورۃ الهمزة

عیب لگانے والا · 9 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 601

سورۃ الهمزة

سورۃ الهمزة قرآن مجید کی 104ویں سورۃ ہے، اس میں 9 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 601 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “عیب لگانے والا” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 32 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

104:1

الهمزة · آیت 1

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.[1]

مترجم کے حواشی

[1] هُمَزَةٌ اور لُمَزَةٌ بعض کے نزدیک ہم معنی ہیں۔ بعض اس میں کچھ فرق کرتے ہیں۔ هُمَزَةٌ وہ شخص ہے جو رودر رو برائی کرے اور لُمَزَةٌ، وہ جو پیٹھ پیچھے غیبت کرے۔ بعض اس کے برعکس معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں هَمْزٌ، آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے برائی کرنا ہے اور لَمْزٌ زبان سے۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:2

الهمزة · آیت 2

ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ

جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ وصدقات اور انفاق فی سبیل اللہ کا اہتمام نہ ہو۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:3

الهمزة · آیت 3

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ

وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:4

الهمزة · آیت 4

كَلَّا لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ

ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی معاملہ ایسا نہیں ہےجیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ [2] ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:5

الهمزة · آیت 5

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ

اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:6

الهمزة · آیت 6

نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ

وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.

سورۃ Al-Humazah [104]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:7

الهمزة · آیت 7

ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ

جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اس کی حرارت دلوں تک پہنچ جائے گی۔ ویسے تو دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر چیز کو جلا ڈالتی ہے لیکن دنیا میں یہ آگ دل تک پہنچ نہیں پاتی کہ انسان کی موت اس سے قبل ہی واقع ہو جاتی ہے۔ جہنم میں ایسا نہیں ہوگا، وہ آگ دلوں تک بھی پہنچ جائے گی، لیکن موت نہیں آئے گی،بلکہ آرزو کے باوجود بھی موت نہیں آئے گی۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:8

الهمزة · آیت 8

إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ

وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبےلمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بیڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کےنزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔ (فتح القدیر)۔

سورۃ Al-Humazah [104]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

104:9

الهمزة · آیت 9

فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ

بڑے بڑے ستونوں میں.

سورۃ Al-Humazah [104]: 9 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الهمزة میں کتنی آیات ہیں؟

9 آیات۔ الهمزة قرآن کی 104ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الهمزة کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 601 پر ہے۔

الهمزة کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الهمزة کا مطلب “عیب لگانے والا” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0