مواد پر جائیں
106

سورۃ قريش

قریش · 4 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 602

سورۃ قريش

سورۃ قريش قرآن مجید کی 106ویں سورۃ ہے، اس میں 4 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “قریش” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 29 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

106:1

قريش · آیت 1

لِإِيلَٰفِ قُرَيْشٍ

قریش کے مانوس کرنے کے لئے.

سورۃ قريش [106]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

106:2

قريش · آیت 2

إِۦلَٰفِهِمْ رِحْلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيْفِ

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے[1] ۔ (اس کے شکریہ میں).

مترجم کے حواشی

[1] إِيلافٌ کے معنی ہیں، مانوس اور عادی ہونا، یعنی اس کا کام سے کلفت اور نفرت کا دور ہو جانا۔ قریش کی گزر ان کا ذریعہ تجارت تھی۔ سال میں دو مرتبہ ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیاء تجارت لاتا۔ سردیوں میں یمن، جو گرم علاقہ تھا اور گرمیوں میں شام کی طرف جو ٹھنڈا تھا۔ خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لئے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اللہ تعالیٰ اس سورت میں قریش کو بتلا رہا ہے کہ تم جو گرمی، سردی میں دو سفر کرتے ہو تو ہمارے اس احسان کی وجہ سے کہ ہم نے تمہیں مکے میں امن عطا کیا ہے اور اہل عرب میں معزز بنایا ہوا ہے۔ اگر یہ چیز نہ ہوتی تو تمہارا سفر ممکن نہ ہوتا۔ اور اصحاب الفیل کو بھی ہم نے اسی لئے تباہ کیا ہے کہ تمہاری عزت بھی برقرار رہے اور تمہارے سفروں کا سلسلہ بھی، جس کے تم خوگر ہو، قائم رہے، اگر ابرہہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو تمہاری عزت وسیادت بھی ختم ہو جاتی اور سلسلہ سفر بھی منقطع ہو جاتا۔ اس لئے تمہیں چاہئے کہ صرف اسی بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو۔

سورۃ قريش [106]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

106:3

قريش · آیت 3

فَلْيَعْبُدُوا۟ رَبَّ هَٰذَا ٱلْبَيْتِ

پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.

سورۃ قريش [106]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

106:4

قريش · آیت 4

ٱلَّذِىٓ أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَءَامَنَهُم مِّنْ خَوْفٍۭ

جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا[1] اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.[2]

مترجم کے حواشی

[1] مذکورہ تجارت اور سفر کے ذریعے سے۔ [2] عرب میں قتل وغارت گری عام تھی لیکن قریش مکہ کو حرم مکہ کی وجہ سے جو احترام حاصل تھا، اس کی وجہ سے وہ خوف وخطر سے محفوظ تھے۔

سورۃ قريش [106]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ قريش میں کتنی آیات ہیں؟

4 آیات۔ قريش قرآن کی 106ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ قريش کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 602 پر ہے۔

قريش کے نام کا کیا مطلب ہے؟

قريش کا مطلب “قریش” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0