مواد پر جائیں
91

سورۃ الشمس

آفتاب · 15 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 595

سورۃ الشمس

سورۃ الشمس قرآن مجید کی 91ویں سورۃ ہے، اس میں 15 آیات ہیں اور یہ مکی ہے۔ یہ سورۃ پارہ 30 میں، مصحفِ مدینہ کے صفحہ 595 سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب “آفتاب” ہے اور ترتیبِ نزول میں اس کا نمبر 26 ہے۔ عربی متن تنزیل کے عثمانی رسم الخط کے مطابق اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) ہے۔

تازہ کاری
متن
رسمِ عثمانی (تنزیل)
ترجمہ
ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)
3 / 5

قرآن کے کسی صفحے پر اشتہار نہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

91:1

الشمس · آیت 1

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] ﯾﺎ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻛﯽ, ﯾﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺿﺤﲐ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﻛﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﻛﯽ ﻗﺴﻢ۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 1 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:2

الشمس · آیت 2

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی جب سورج غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو، جیسا کہ پہلے نصف مہینے میں ایسا ہوتا ہے۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 2 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:3

الشمس · آیت 3

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 3 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:4

الشمس · آیت 4

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا

قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 4 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:5

الشمس · آیت 5

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یا اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔ پہلی معنی کی رو سے ما بمعنی مَنْ ہوگا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 5 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:6

الشمس · آیت 6

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا

قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یا جس نے اسے ہموار کیا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 6 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:7

الشمس · آیت 7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا

قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بےڈھنگا نہیں بنایا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 7 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:8

الشمس · آیت 8

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا

پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

مترجم کے حواشی

[1] الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 8 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:9

الشمس · آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 9 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:10

الشمس · آیت 10

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا

اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 10 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:11

الشمس · آیت 11

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] طُغْيَانٌ وہ سرکشی جو حد سےتجاوز کر جائے اسی طغیان نے انہیں تکذیب پر آمادہ کیا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 11 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:12

الشمس · آیت 12

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا

جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 12 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:13

الشمس · آیت 13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَٰهَا

انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اس اونٹنی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے، اسی طرح اس کے لئے پانی پینے کا جو دن ہو، اس میں بھی گڑ بڑ نہ کی جائے۔ اونٹنی اور قوم ثمود دونوں کے لئے پانی کا ایک ایک دن مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس کی حفاظت کی تاکید کی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے پروا نہیں کی۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 13 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:14

الشمس · آیت 14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

مترجم کے حواشی

[1] یہ کام ایک ہی شخص قدار نے کیا تھا۔ لیکن چوں کہ اس شرارت میں قوم بھی اس کے ساتھ تھی اس لئے اس میں سب کو برابر کا مجرم قرار دیا گیا۔ اور تکذیب اور اونٹنی کی کوچیں کاٹنے کی نسبت پوری قوم کی طرف کی گئی۔ جس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ ایک برائی کا ارتکاب کرنے والے اگر چند ایک افراد ہوں لیکن پوری قوم اس برائی پر نکیر کرنے کے بجائے اسےپسند کرتی ہو تو اللہ کے ہاں پوری قوم اس برائی کی مرتکب قرار پائے گی اور اس جرم یا برائی میں برابر کی شریک سمجھی جائے گی۔ [2] دَمْدَمَ عَلَيْهِمْ ، ان کو ہلاک کر دیا اور ان پر سخت عذاب نازل کیا۔ [3] عام کر دیا، یعنی اس عذاب میں سب کو برابر کر دیا، کسی کو نہیں چھوڑا، چھوٹا بڑا، سب کو نیست ونابود کر دیا گیا۔ یا زمین کو ان پر برابر کر دیا یعنی سب کو تہ خاک کر دیا۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 14 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

91:15

الشمس · آیت 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا

وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔

سورۃ Ash-Shams [91]: 15 · ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3)

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الشمس میں کتنی آیات ہیں؟

15 آیات۔ الشمس قرآن کی 91ویں سورۃ ہے اور مکی ہے۔

سورۃ الشمس کس پارے میں ہے؟

پارہ 30۔ اس کی پہلی آیت مصحفِ مدینہ کے صفحہ 595 پر ہے۔

الشمس کے نام کا کیا مطلب ہے؟

الشمس کا مطلب “آفتاب” ہے۔

عربی متن اور ترجمہ کہاں سے لیا گیا ہے؟

عربی متن تنزیل (رسمِ عثمانی، ورژن 1.1) سے اور ترجمہ ترجمہ: محمد جوناگڑھی (QuranEnc v1.1.3) سے۔ دونوں بغیر کسی تبدیلی کے دکھائے گئے ہیں۔

متن کے مآخذ

  • عربی متن · Tanzil Project (tanzil.net)، رسمِ عثمانی ورژن 1.1، CC BY 3.0، بغیر تبدیلی کے نقل

  • ترجمہ · Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com v1.1.3

  • پارے اور صفحات · Tanzil Quran Metadata 1.0 (مصحفِ مدینہ، 604 صفحات)، CC BY 3.0